10 List of Government Scholarships

اپ کے پاس سفارش نہیں، پیسے نہیں، پاکستانی یونیورسٹیوں کی فیس کیلئے پیسے نہیں!!اور اپ باہر ملک سٹڈی کیلیئے جانا چاہتے ہے وہ بھی بلکل فری میں!!
تو یہ تحریر غور سے پڑھیں!!

اس تحریر میں آپ کو دنیا بھر کی مختلف ممالک کی وہ اسکالرشپس کے بارے میں بتا دیا گیا ہے جس میں نہ تو آپ کو کسی کو ایک پیسہ دینے کی ضرورت ہے، اور نہ سفارش کی

دنیا بھر میں مختلف قسم کی اسکالرشپس موجود ہے۔ جس میں دنیا بھر سے لاکھوں سٹوڈنٹس مختلف ممالک میں پڑھتے ہے بلکل فری میں!! ان اسکالرشپس پر پاکستان سے بھی ہزاروں سٹوڈنٹس سلیکٹ ہوتے ہے۔ جن کو اسکالرشپ کے تمام اخراجات کے ساتھ ساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے وہ بھی ڈالروں میں!!

بہترین انٹرنیشنل اسکالرشپس کی لسٹ:

دنیا بھر کی جو مشہور اسکالرشپس انڈر گریجویٹ، ماسٹر، پی ایچ ڈی سٹڈی کیلئے ان کی لسٹ نیچے موجود ہے۔ ان اسکالرشپس میں آپ گھر بیٹھ کر فری میں اپلائی کرسکتے ہے۔

List of Government Scholarships:

1.Japanese MEXT Scholarships


Nature: Fully-Funded
Programs: BS, MS, PhD
Country stay: Japan
IELTS: Not Required
Deadline: April to June (Every Year)

یہ جاپان گورنمنٹ کی سب سے مشہور اسکالرشپس ہے۔ جس کے اوپر ہزاروں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس جاپان میں فری پڑھتے ہے اور ان سٹوڈنٹس کو ماہانہ لاکھوں روپے وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔ اس اسکالرشپ کے تحت سٹوڈنٹس کی تمام اخراجات جاپان گورنمنٹ کی طرف سے کی جاتی ہے۔
اسکالرشپس کے بارے میں مزید معلومات اور ویڈیوز ایک پاکستانی سٹوڈنٹس جو اس وقت اسکالرشپس پر جاپان میں ہے انہوں نے تفصیلی طریقہ کار بتا دیا ہے۔ اپ مزید معلومات کیلئے اپ نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

  1. The Stipendium Hungaricum Scholarship

Name: Stipendium Hungaricum Scholarship
Nature: Fully-Funded
Programs: BS, MS, PhD
Country stay: Hungry
IELTS: Depends on the University
Deadline: December (Tentative)

ہنگری گورنمنٹ اسکالرشپ پچھلے کئی سالوں سے ہنگری گورنمنٹ انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کو فراہم کرتی ہے۔ہنگری گورنمنٹ ہر ایک ملک میں ایک ادراہ منتخب کرتا ہے جس کے ذریعے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس درخواست ہے۔ پاکستان کے اندر وہ ادراہ “ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان” ہے۔اس اسکالرشپ پر اپلائی کرنے کیلئے اپکو دو درخواستیں جمع کرنی ہوگی۔ ایک ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کو اور دوسری درخواست اپنی ہنگری گورنمنٹ کی یونیورسٹیوں میں دینا ہوگا!! اپلائی کا مکمل طریقہ کار ویڈیوز اور تحریری شکل موجود ہے۔ جو نیچے دیئے گئے بٹن کے زریعے دیکھی جاسکتی ہے۔

3.The Indonesian Government’s KNB

Name: KNB Scholarships Program
Nature: Fully-Funded
Programs: BS, MS, PhD
Country stay: Indonesia
IELTS: Depends on the University
Deadline: April (Tentative)

انڈونیشیا کی اس اسکالرشپس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ اس اسکالرشپ پر اپلائی کرنے والوں کی سلیکشن چانس زیادہ ہوتی ہے۔ یہ اسکالرشپ انڈونیشیا کی ایمبیسی دیتی ہے۔ پاکستان میں موجود انڈونیشیا ایمبیسی اس اسکالرشپ کی اعلان ہر سال کرتی ہے۔ اور اسکا اپلیکیشن پراسیس تب شروع ہوتی ہے۔ اسکالرشپس کی تفصیلات کیلئے اپ نیچے بٹن پر کلک کرکے حاصل کرسکتے ہے۔

KNB Embassy Link:

4.Türkiye Burslari Scholarships

Name: Türkiye Burslari Scholarships
Nature: Fully-Funded
Programs: BS, MS, PhD
Country stay: Turkey
IELTS: Not Required
Deadline: 10 Jan- 20 fed (Each year)

ترکی برسلارئی اسکالرشپ ترکی کی سب سے بڑی اسکالرشپ پروگرام ہے۔ اور ہر سال یہ اسکالرشپ 10 جنوری سے شروع ہوکر 20 فروری تک ان کی آنلائن پورٹل کھلی ہوتی ہے۔ سینکڑوں پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سٹوڈنٹس اس اسکالرشپ کے اوپر پڑھتے ہے۔ اس اسکالرشپ میں میڈیکل فیلڈ یعنی ایم بی بی ایس بھی دی جاتی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ اس اسکالرشپ کو دنیا کچھ بہترین اسکالرشپس میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس اسکالرشپ پر اپلائی کا طریقہ کار بہت اسان ہے جو اپنی ان کی ویب سائٹ پر درخواست دینے ہوتی ہے۔ اسکالرشپ پر اپلائی کا مکمل طریقہ کار ویڈیوز کی شکل میں موجود ہے اپ دیکھ سکتے ہے۔

Turkey Burslari Link

5.The Morocco Government Scholarships

Name: Morocco Government Scholarships
Nature: Fully-Funded
Programs: BS, MS, PhD
Country stay: Indonesia
IELTS: Depends on the University
Deadline: August (Tentative)

یہ اسکالرشپ پچھلے کئی سالوں سے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کو دی جارہی ہے۔ ہنگری اسکالرشپ اور اسکا طریقہ کار تقریباً ایک جیسا ہے۔ یہ موراکو ہر ایک ملک میں ایک ادراہ منتخب کرتا ہے جس کے ذریعے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس درخواست ہے۔ پاکستان کے اندر وہ ادراہ “ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان” ہے۔اس اسکالرشپ پر اپلائی کرنے کیلئے اپکو دو درخواستیں جمع کرنی ہوگی۔ ایک ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کو اور دوسری درخواست اپنی موراکو گورنمنٹ کی یونیورسٹیوں میں دینا ہوگا!! اپلائی کا مکمل طریقہ کار ویڈیوز اور تحریری شکل موجود ہے۔ جو نیچے دیئے گئے بٹن کے زریعے دیکھی جاسکتی ہے۔

Morocco Website Link

  1. The Mexico Government Scholarship

Name: Mexico Government Scholarships
Nature: Fully-Funded
Programs: BS, MS, PhD
Country stay: USA
IELTS: Depends on the University
Deadline: September (Tentative)

یہ اسکالرشپس 180 سے زائد ممالک کو دو طرفہ تعلقات کیلئے مخصوص پروگراموں اور خصوصی معاہدوں کے ذریعے پیش کیے جاتے ہیں۔ میکسیکن کے اس پروگرام میں 70 سے زیادہ ادارے شرکت کرتے ہیں اور تمام تعلیمی پروگرام پیش کرتے ہیں جو نیشنل کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ بطور نیشنل کوالٹی گریجویٹ پروگرام رجسٹرڈ ہوتے ہیں۔ یہ پروگرام اس ترقی کو ظاہر کرتے ہیں جو ملک نے سائنس اور انسانیت کے شعبوں میں حاصل کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے، میکسیکن ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ان غیر ملکی شہریوں کو اس اسکالرشپس پر مدعو کرتی ہے جو ریسرچ یا ماسٹر ڈگری ڈاکٹریٹ، گریجویٹ سطح کی تحقیق کرنے، یا انڈرگریجویٹ یا گریجویٹ سطح میں حصہ لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اگر اپ دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں داخلے لینے کا خواہشمند ہے تو یہ اسکالرشپ آپ کیلئے ایک بہترین راستہ ہے۔ اس اسکالرشپ میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس بلکل فری میں اپلائی کرسکتے ہیں۔ اسکالرشپ حاصل کرنے بعد اپکی تمام تر اخراجات اسکالرشپس کے ذریعے سپانسر کی جاتی ہے جس میں اپکے ٹکٹ سے لیکر وہاں رہنے اور ماہانہ وظیفہ تک ہوتا ہے۔ اس اسکالرشپس کے بارے میں مزید معلومات کیلئے اپ نیچے بٹن پر کلک کرکے اسکالرشپ کے حوالے سے ویڈیوز اور تحریر پڑھ سکتے ہے۔

Apply Button

  1. Undergraduate Scholarships Srilanka

Name: Presidential Scholarships Sri Lanka
Nature: Fully-Funded
Programs: BS
Country stay: Sari Lanka
IELTS: Depends on the University
Deadline: May (Tentative)

سری لنکا وزارت تعلیم پچھلے کئی سالوں سے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کو مختلف اسکالرشپس افر کرتی ہے۔ یہ اسکالرشپس زیادہ تر ایک خاص ایگریمنٹ کے زریعے کی جاتی ہے جو سری لنکا گورنمنٹ مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدہ کرتی ہے۔ اس اسکالرشپ کیلئے ممالک کے اندر مختلف منتخب ادارے ہوتے ہے جو اپکی درخواست کو سلیکٹ یا ریجکٹ کرسکتی ہے۔ پاکستان کے اندر وہ ادارہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ہے جس کو (ایچ ائی سی) کہا جاتا ہے۔ اس اسکالرشپ پر اپلائی کرنے کیلئے اپکو ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ویبسائٹ پر درخواست جمع کرنا ہوگا۔ تاہم آپلائی کا طریقہ کار تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ اسلیئے اپ اس اسکالرشپس کے حوالے سے مزید معلومات اور ویڈیوز میں اپلائی کا طریقہ جاننے کیلئے اپ نیچے بٹن پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہے۔

Official Website

  1. NPU President Scholarship Program

Name: NPU President Scholarships
Nature: Fully-Funded
Programs: BS, MS, PhD
Country stay: China
IELTS: Depends on the University
Deadline: Mid-May (Tentative)
Registration fees: YES

گورنمنٹ اف چائنہ نے معیشت کی کامیابی کے بعد اب تعلیم پر ہت زیادہ زور دے رہی ہے۔ اور اسے وجہ سے سال 2022 میں چائنا نے امریکہ جیسے ملک کو بھی ریسرچ سائٹیشن میں پیچھے چھوڑ دیا۔ چائنا اسکالرشپ کونسل کے علاؤ چین کے اندر سینکڑوں یونیورسٹیاں ہے جو ایک مکمل طور فنڈڈ اسکالرشپس انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کو مہیاء کرتی ہے ۔

پریزیڈنٹ اسکالرشپ بھی ایک بہترین اسکالرشپ ہے جس میں آپکی تمام تر اخراجات پوری کی جاتی ہے۔ اور ساتھ ساتھ اپکو ماہانہ وظیفہ بھی ملتا پے۔ اس اسکالرشپ کے حوالے سے مزید معلومات اور ویڈیوز دیکھنے کیلئے اپ نیچے بٹن پر کلک کرکے حاصل کرسکتے ہے

NPU Offical Site:

  1. Korean Government Scholarship Program

Name: KGSP Korea Scholarships
Nature: Fully-Funded
Programs: BS, MS, PhD
Country stay: Korea
IELTS: No
Deadline: September (Tentative)
Registration fees: No

کوریا گورنمنٹ اسکالرشپس کوریا کی سب سے بڑا اور مشہور اسکالرشپس ہے۔ اس اسکالرشپس پر دنیا بھر سے اور خصوصاً پاکستان سے سینکڑوں طلباء فری تعلیم حاصل کررہے ہے۔ ہر سال یہ اسکالرشپس ستمبر یا اکتوبر کے مہینے میں شروع ہوکر نومبر کے شروع میں ختم ہوتا ہے۔ اس اسکالرشپس کو کوریا ایمبسی اپنی ویب سائٹ پر نشر کرتی ہے۔ دنیا بھر میں جن جن مملک کے اندر کوریا کی ایمبیسی موجود ہوتی ہے۔ وہاں پر یہ اسکالرشپ ان ممالک کی سٹوڈنٹس کو دی جاتی ہے۔

اس اسکالرشپ پر آپلائی کرنے کے بعد جو سٹوڈنٹس سلیکٹ ہوتے ہے انکو اسکالرشپس ملنے کے بعد ایک سال کوریا زبان پڑھنا ہوگا جو کہ کوریا حکومت کے خرچے پر کوریا کی یونیورسٹی میں ہوگا۔ اسکالرشپس کے حوالے سے مزید معلومات کیلئے اور ویڈیوز میں طریقہ کار سمجھنے کیلئے اپ نیچے بٹن پر کلک کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہے۔

  1. Chinese Government Scholarship

Name: Silk Road Program Tianjin University
Nature: Fully-Funded
Programs: BS, MS, PhD
Country stay: China
IELTS: No
Deadline: September (Tentative)
Registration fees: No

یہ اسکالرشپ ان ممالک کی سٹوڈنٹس کو مہیا کی جاتی ہے جو چائنا کی پروگرام ” بیلٹ اینڈ روڈ” پروگرام کا حصہ ہے۔ جس میں پاکستان، انڈیا، ایران اور افغانستان کے سٹوڈنٹس کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔ تاہم یہ اسکالرشپس چائنا کی یونیورسٹی فنڈڈ کرتی ہے۔ اسلیئے یونیورسٹی کی ریکورمینٹس کو پورا کرنا لازمی ہوگا۔

اس اسکالرشپس میں سٹوڈنٹس کو زیادہ چانس ہوتا ہے کہ وہ سلیکٹ ہوجائیں کیونکہ یہ وہ اسکالرشپس ہے جن کے بارے میں کچھ لوگوں کو پتہ ہوتا ہے اور اسی وجہ سے کم لوگ اپلائی کرتے ہے اور سلیکشن کی چانیس زیادہ ہوتی ہے۔ تاہم اس اسکالرشپس کو حاصل کرنے کیلئے محنت لازمی درکار ہوتا ہے۔ تاکہ باقی سٹوڈنٹس کے بجائیں اپکو ترجیح دی جائیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top