.یہ تحریر پڑھنے کے بعد اپکا مستقبل اپکے ہاتھ میں ہوگا!!
————————————————————————-
جواب: دنیا کی تقریباً ہر ملک انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کیلئے اسکالرشپ دیتے ہے کہ باہر ملک سٹوڈنٹس آئیے اور وہ حکومت کے خرچے ہر اپنی بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی مکمل کریں۔ اسکالرشپ دینے کی مختلف وجوہات ہوتی ہے جس میں خارجہ پالیسی کو تقویت اور ریسرچرز کو باہر دنیا سے مدوع کرکے مسائل کے حل سائنسی طریقے سے نکالنا سر فہرست ہوتا ہے۔
اسکالرشپس کتنی قسم کی ہوتی ہے؟
جواب: انٹرنیشنل اسکالرشپ کی کئی اقسام ہے۔ جن میں
1.گورنمنٹ اسکالرشپ
2. یونیورسٹی اسکالرشپ
3۔ پروفیسر اسکالرشپ
4۔ آرگنائزیشن اسکالرشپ
ہر ایک اسکالرشپ کا طریقہ کار الگ ہوتا ہے۔ کچھ اسکالرشپ Fully-Funded ہوتا ہے جس میں اپکو 1 روپیہ بھی دینا نہیں ہوتا۔ سپکی تمام تر اخراجات مطلوبہ ارادہ ادا کرتا ہے اور ماہانہ اتنا وظیفہ دیا جاتا ہے کہ پاکستان کے اندر ایک 17 گریڈ افیسر کے برابر ہوتا ہے اور کھبی کھبار اس سے بھی زیادہ۔ کچھ اسکالرشپ Partial-Funded بھی ہوتے ہے جس میں کچھ اپکو جیب سے دینا ہوتا ہے۔ اس تحریر میں Fully-Funded کے بارے میں لکھا گیا ہے۔
1. گورنمنٹ اسکالرشپس
زیادہ تر گورنمنٹ اسکالرشپ Fully-Funded ہوتا ہے۔ اور اس میں اپکو کسی کو پیسے دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لسٹ نیچے موجود ہے
2۔ یونیورسٹیوں کی اسکالرشپس
یونیورسٹی اسکالرشپ زیادہ تر پبلک یا پرائیویٹ یونیورسٹیاں دیتی ہے چاہے وہ جس بھی ملک کی ہو۔ اس کیلئے اپنے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جانا ہوتا ہے سور وہاں ان کی Eligibility criteria/ Requirements کو پورا کرنا ہوتا ہے ۔ اپلائی زیادہ تر آنلائن ہوتی ہے۔ اسلیے اپ گھر بیٹھ کر کرسکتے ہے۔
3۔ آرگنائزیشن کی اسکالرشپ
کچھ ادراے بھی اسکالرشپ افر کرتی ہے جس کا مقصد ان کی کمپنی کیلئے ریسرچرز کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ اس بنیاد پر مختلف قسم کی Funded پرجیکٹ دیتے ہے۔
4۔ پروفیسر فنڈڈ اسکالرشپس
پروفیسر اسکالرشپ کا طریقہ کار بھی اسان ہے اس میں اپنے گوگل میں اپنے فیلڈ کے پروفیسر کو سرچ کرنا ہے ان کے پروفائل دیکھنا اور ان کو Email کرنا ہوتا ہے سگر وہ اپکو قبول کریں تو اپ اسانی کے ساتھ پھر جاسکتے ہے۔
اپنے فیلڈ کے پروفیسر کو کیسے ڈھونڈنا ہے اور ان کو کس طرح Email لکھنا ہے اس کیلئے میں انشاللہ ویڈیوز میں طریقہ کار سمجھا دونگا۔ انے والے چند دنوں میں !! اپ لوگ کمنٹ کرکے پھر یاد دلادے
کسی بھی اسکالرشپ پر اپلائی کرنے سے پہلے ضروری ہوتا ہے کہ اپ اس کو سمجھے کہ یہ اسکالرشپ کیا ہے؟ کیوں دیا جاتا ہے؟ اس کے پیچھے کیا مقصد ہے اس ملک یا ادارے کی؟ اور کیا کیا ضروری ڈاکومنٹس چاہیئے اور اس کی اپلائی تاریخ کب سے شروع ہوتی ہے اور کب ختم!!!
اس کیلئے جو ضروری ڈاکومنٹس ہے اس کو کیسے تیار کرنا ہے اور کہاں سے تیار کرنا ہے۔
یہ وہ بنیادی چیزیں ہے جن کے بارے میں اپکو بالکل غور سے دیکھنا ہوتا ہے۔ اگر اپ اپنے اپکو دھوکہ دے رہے ہو تو اپ بے وقوف ہے۔
If it’s important to you, you will find a way, If not find an EXCUSE!!
اگر اپ کی FSc یا بیچلر مکمل ہے یا آخری سمیسٹر چل رہے ہے اور یا اپنے بیچلر یا ایم فل مکمل ہے تو اپ دنیا کی کسی بھی ملک کی اسکالرشپ حاصل کرسکتے ہے توڑا محنت لگا کے۔ کس طرح میں اس تحریر میں بتاتا ہو۔
اسکالرشپس کے حوالے سے سوالات اور ان کے جوابات:
————————————————————————-
Updated on 8 Jan 2023.
————————————————————————-
سوال: میں انٹرنیشنل اسکالرشپ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا. میں تیاری کہاں اور کیسے شروع کرو؟
جواب:
1.انٹرنیشنل اسکالرشپ حاصلِ کرنے کیلئے سب سے پہلے اپنے اپنے اپکو ہر ایک اسکالرشپ کے بارے میں خبردار رکھنا ہے۔ کہ دنیا میں کونسے اسکالرشپ موجود ہے اور ان میں سے کون سے اسکالرشپ کی اپلائی کونسے مہینے میں شروع ہوتی ہے اور کونسے مہینے میں ختم!! کونسے اسکالرشپ ابھی اوپن ہے۔ یہ انفارمیشن مختلف جگہوں سے حاصل کرسکتے ہے تاہم میرے نظر میں سب سے اسان طریقہ گوگل Playstore پر موجود ایک ایپ ہے Study Abroad Scholarships کے نام سے جس پر ہر منگل، جمعرات اور اتوار شام 8 بجے نئے اسکالرشپ کی انفارمیشن اور اپلائی کا طریقہ کار شئیر کی جاتی ہے۔ دوسرا طریقہ اپ گوگل میں ویبسایٹ “Urdu Scholarships” سرچ کرکے بھی یہ انفارمیشن آپ اردو زبان میں حاصل کرسکتے ہے۔
اپنے اپکو ہر اسکالرشپ سے باخبر رکھنے کیلئے اپ اس لنک سے اس ایپ فری میں ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہے۔ لنک:
2. جب اپکو اسکالرشپ کے بارے میں علم ہوجائیں کہ کونسا اسکالرشپ کب شروع ہوتا ہے اور کب ختم؟ تو اپنے مطلوبہ اسکالرشپ کے بارے میں تفصیلات دیکھنے ہوگی مثلآ:
- ا۔کونسے ملک/ یونیورسٹی/ ادارے نے یہ اسکالرشپ دی ہے؟
- ب۔ اسکالرشپ کا مقصد کیا ہے.
- ت۔ اسکالرشپ کیلئے کونسے ڈاکومنٹس ضروری ہے۔
- ث۔ اپلائی کیسے کرنا ہوگا؟ وغیرہ وغیرہ۔
اوپر ا۔ ب۔ ت۔ ث۔ سوالوں کے جواب میں ہر ایک اسکالرشپ کی معلومات اوپر دی گئی ایپ سے حاصل کرسکتے ہے۔ اور وقت کے ساتھ گروپ میں ایڈمن حضرات اور میں شئیر کردینگے۔
————————————————————————
سوال : میرے پاس IELTS /GRE نہیں ہے کیا میں اپلائی کرسکتا ہو؟
جواب: ہاں! مگر اپ صرف ان اسکالرشپس پر اپلائی کرسکتے ہے جن میں اس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بحرحال اگر آپ اسکالرشپ حاصل کرنا چاہتے ہے تو IELTS/TOFEL اپکی چانس باقی اپلیکیشن سے مضبوط ہوتی ہے۔
————————————————————————-
سوال: IELTS ٹیسٹ کیا ہوتا ہے اور میں اس کیلئے تیاری کیسے کرو؟
جواب: IELTS ایک بین الاقوامی ٹیسٹ ہوتا ہے جس میں اپکی انگریزی زبان میں کتنے ماہر ہے اس کو جانچا جاتا ہے۔ اس کے چار سیکشن ہوتے ہے
1۔ لکھنا
2۔ پڑھنا
3۔ بولنا
4۔ سننا
اس میں 0-10 نمبرز ہوتے ہے۔ 6 سکور پر اسکالرشپ اسانی کے ساتھ ملتا ہے۔ باقی رہی بات تیاری کی تو اس کیلئے سب برٹش کونسل کی کتابیں (British Council Books Recommended by Harvard University) کی ایک سیریز ہوتا ہے کتابوں کا جو کہ ابھی تک 17 کتابوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان کتابوں سے ایک سٹوڈنٹس گھر بیٹھ کر بھی یوٹیوب کی مدد سے تیاری 1 مہینے میں کرسکتے ہے۔ یہ کتابیں اپکو کسی بھی بڑی مارکیٹ سے مل سکتی ہے اپ کو برٹش کونسل کی کتابیں یا Harvard کتابوں کا ایک سیٹ ملے گا اسے خریدنا ہوگا۔ مگر وہ بہت مہنگے ہوتے ہے تقریباً 3 سے 5 ہزار میں ملینگے۔۔ تاہم وہی Original کتابیں اپ آنلائن بک شاپ سے Pdf میں خرید سکتے ہے۔ اگر اپکا بجٹ کم ہے تو اپ برٹش کونسل کی پبلشز کتابیں، بمعہ ویڈیوز اڈیوز اور پریکٹس میٹریل صرف آنلائن صرف 300 روپے میں خرید سکتے ہے۔ اس کیلئے اپ 03095930064 پر میسج کرکے ان سے ارڈر کرسکتے ہے۔ اور جو بھی فائل اپ فرنٹ کرنا چاھیے وہ چند روپوں میں فرنٹ کرکے پیسے بچا سکتے ہے ( میں نے یہی طریقہ استعمال کیا تھا)
وہ اسکالرشپس جس میں IELTS ضروری نہیں ہوتا۔
1.Japan MEXT Scholarships
2.Turkey Burslari Scholarships
3.Azarbhijan Scholarship
4.Hungry HEC Scholarships
5. China CSC scholarships
وہ اسکالرشپس جس میں IELTS ضروری ہوتا ہے۔ اس کے بغیر اپ اپلائی نہیں کرسکتے۔
1. Ful-Bright USA Scholarship
2. King AbdulAziz Saudi Arabia
3. King saud University Scholarship
4.Bilkent University Scholarship
5. France Effile Scholarship
6. Common Wealth Scholarship
7. World Bank Scholarhsip
8. MIS Malasiya Scholarship
9. Qatar KUS scholarship
10. Itlay Scholarship
11. Canada scholarships
12. Australia Scholarships
13. New Zealand Scholarships
14. Poland Scholarships
15. UK Scholarships
16. Russia Scholarships
17. Netherland Scholarships
18. Ersumus Mundas scholarships
19. KingAbdullah University Scholarships
20. Vanier Scholarship Canada
یہ صرف چند اسکالرشپس کے نام میں نے لکھے ہے۔ اگر اپ دنیا بھر کی تمام اسکالرشپس جو کہ ہزاروں میں ہے ان کو دیکھیں۔ تو 90٪ میں IELTS سرٹیفیکیٹ ضروری ہوتا ہے۔ اس کے بغیر اپ اپلائی نہیں کرسکتے۔ اور جن اسکالرشپس میں IELTS ضروری نہیں اس میں بہت زیادہ مقابلہ ہوتا ہے۔ اور ان کے اوپر کئی ہزار درخواست جمع ہوتے ہے۔ جس میں سلیکشن کی چانیسیس کم ہوتا ہے۔ اور ان اسکالرشپس میں ان لوگوں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے جن کے پاس IELTS سرٹیفکیٹ ہو۔۔
یہ سب کہنے کا مقصد یہ تھا کہ IELTS سرٹیفکیٹ پاسپورٹ کے بعد ایک اہم ڈاکومنٹس ہے جو کہ اسکالرشپس کیلئے ضروری ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے اردگرد اتنی افواہ ہے کہ مشکل ہے یہ ہے وہ ہے۔ IELTS ٹیسٹ کوئی مشکل نہیں ایک مہینے کی تیاری کرو انگلش کی سیریز دیکھو کتابیں پڑھو تو اسانی سے پاس ہوتا ہے۔۔۔
————————————————————————-
سوال: میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے کیا میں اپلائی کرسکتا ہو؟
جواب: ہاں، ابتدائی مراحل میں زیادہ تر اسکالرشپ میں اپ CNIC /B form پر اپلائی کرسکتے ہے۔ اس میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ۔۔کچھ اسکالرشپ میں پاسپورٹ بھی ضروری ہوتا ہے کیونکہ وہ اپکی انٹرنیشنل شناخت ہوتی ہے۔ مگر بہتر ہے کہ اپ پاسپورٹ بنوائیں۔ تاکہ بعد میں اپکو مسئلے مسائل نہ کرنا پڑھیں۔
————————————————————————-
سوال: میں 6th 7th 8th سمیسٹر میں ہو یا میری ڈگری مکمل نہیں ہے تو کیا میں اپلائی کرسکتا ہو
جواب: ہاں!! 70٪ اسکالرشپس میں یہ ممکن ہے تاہم کچھ اسکالرشپ مکمل ڈگری مانگتی ہے۔ یہ معلومات آپ اسکالرشپ کی Criteria دیکھ کر کرسکتے ہے جو اپکو بتایا گیا Play store App پر اسانی کے ساتھ ملے گی۔
————————————————————————-
سوال: اسکالرشپس کیلئے کونسے ڈاکومنٹس زیادہ تر ضروری ہوتا ہے؟
جواب:
- CV
- Degrees/Transcript
- Cover letter
- Recommendations Letter
- Research Proposal
- Motivation letter/Personal Statement
- Passport
- IELTS/ TOFEL (ضروری نہیں)
————————————————————————-
سوال: مجھے نہیں پتہ CV کیسے بنایا جاتا ہے اور اس میں کیا لکھوں؟
جواب: CV بنانے کیلئے اپ کو نیچے لنک پر جانا ہوگا وہاں پر تمام تر تفصیلات اسان الفاظ میں موجود ہے اپنے پڑھنا ہوگا اس کے بعد نیچے اپکو ایک CV Smaple کا بٹن ملے گا اسے سے CV ڈاؤنلوڈ کرنا اور اپنے مرضی کی انفارمیشن اس میں ڈالنا۔
Link: https://bit.ly/3jzQG96
————————————————————————-
سوال: ڈگری سادہ چلے گی یا کسی جگہ سے دستخط کرنا ہوگا۔
جواب: HEC سے ڈگری اٹیسٹین لازمی نہیں ہے کچھ اسکالرشپس کیلئے ضروری ہوتا ہے اپلائی کے وقت !! تا ہم زیادہ تر میں ضروری نہیں ہوتا اپلائی کے وقت!! اگر آپ 7th OR 8th سمیٹر میں ہے تو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ سے اپنا DMC دستخط کروائیں تو کافی ہے۔لیکن بہتر ہے پہلے جس اسکالرشپ یا یونیورسٹی پر اپلائی کررہے تو ان کی Requirement پڑھو۔
————————————————————————-
سوال: Cover letter کیا ہوتا ہے اور میں اپنے لئیے کیسے تیار کرو؟
جواب: اپ اس لنک کے زریعے اپنا Cover letter تیار کرسکتے ہے۔ لنک پر کلک کریں اور ٹیپملٹ کو ڈاؤنلوڈ کریں۔
Link: http://bit.ly/3ohsp6j
————————————————————————-
سوال: Recommendations Letter کیا ہوتا ہے اور یہ مجھے کہا سے ملے گا؟
جواب: Recommendations Letter ایک لیٹر ہوتا ہے جسمیں اپ کا یونیورسٹی/ یا کالج جس میں اپ پڑھ چکے ہو۔ وہ پروفیسر اسکالرشپ کی کمیونٹی کو اپ ریکمنڈ کرتا ہے۔
کیسے لکھنا ہوگا؟ اور اس میں کیا لکھنا ہوگا اس کیلئے اس لنک سے مدد لے سکتے ہے۔
Link: http://bit.ly/3IQiDS5
————————————————————————-
سوال: Research Proposal کیا ہوتا ہے؟ اور میں کیسے لکھوں؟
جواب: اس سوال کا جواب اور ٹیفس کیلئے اپ اس ویب سائٹ وزٹ کریں
Link: https://bit.ly/3VkixXr
————————————————————————-
سوال: Motivation letter/Personal Statement کیا ہوتا ہے اور اس میں ضروری ہوتا ہے اور کیا لکھناہوتا ہے اور کیا نہیں ؟ کن باتوں کا خیال کرنا ہے اور کن کا نہیں ۔
جواب: اس سوال کا جواب تفصیلی ہے۔ جواب کیلئے اپ اس لنک پر کلک کریں۔
Link: https://bit.ly/3WZ0dFy
Link 2: https://bit.ly/3X0UkHV
————————————————————————-
سوال: IELTS مشکل ہوتا ہے یا اسان اور تیاری کیسے کرو؟
جواب: اگر اپنے Fsc Master Mphil کی امتحان دیے ہے تو اس سے مشکل نہیں تقریباً اپ 1 یا 2 مہینوں میں تیاری کرسکتے ہو۔ اور اسکے اوپر تفصیلات میں بتا چکا ہو۔
————————————————————————-
سوال: کیا یہ اسکالرشپ میرے فیلڈ کیلئے ہونگے؟ میرا فیلڈ اس میں ہوگا یا نہیں!!
جواب: جناب ہر ایک اسکالرشپ میں بہت سارے ڈیپارٹمنٹ ہوتے ہے۔ اب ہمیں تو نہیں پتہ کہ کونسا ہے اور کونسا نہیں کیونکہ سینکڑوں ڈیپارٹمنٹس ہوتے ہے ہم یاد نہیں کرسکتے۔
کسی خاص ڈیپارٹمنٹ کا ہونا یا نہ ہونا اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ کونسی اسکالرشپ ہے۔ اگر کوئی گورنمنٹ اسکالرشپ ہے تو چانسیس ہے ہر ایک ڈیپارٹمنٹ موجود ہو کیونکہ اس اسکالرشپ کے تحت اس ملک کی تمام انٹرنیشنل یونیورسٹییاں ہوتی ہے۔ اگر کسی خاص یونیورسٹی کا اسکالرشپ ہے تو پھر اپکو خود اس مطلوبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاکر دیکھانا ہوگا کہ ایا اپکا ڈیپارٹمنٹ ہے یا نہیں؟ خیر یہ بھی ایک مشکل اور Time Consuming کام ہے۔ تو اسانی کیلئے کس بھی اسکالرشپ چاہے وہ گورنمنٹ کی ہو یا یونیورسٹی کی اس کی ڈیپارٹمنٹ کے انفارمیشن اپکو اوپر بتایا گیا Play store App میں اکھٹا مل جائیگا۔ اس کیلئے اپ بس ایپ کے اندر جس بھی اسکالرشپ کی انفارمیشن دیکھانا ہو تو اسکو اوپن کریں وہاں اپکو لسٹ مل جائیگا ہر ڈیپارٹمنٹ کا۔۔
ایپ کو اپ اس لنک کے ذریعے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہے۔
————————————————————————-
چند ضروری ہدایات::
کسی بھی اسکالرشپ کو حاصل کرنا مشکل نہیں ہوتا مگر اتنا اسان بھی نہیں کہ اپ بغیر محنت کے حاصل کرسکو!!
اسکالرشپ کو حاصل کرنا شکار جیسا ہوتا ہے پہلے اپنے دیکھنا ہوتا ہے کہ کونسے جانور (ملک کی اسکالرشپ کو حاصل کرنا ہے) اس کے بعد اس کو سمجھنا ہے کہ یہ شکار کب اتا ہے کب جاتا ہے؟ کونسے بندوق سے شکار کرنا ہے انکا اور نا کیلئے کونسے ضروری اقدامات کرنے ہے۔۔ ڈاکومنٹس وغیرہ!! یہ سب اپ خود سرچ کرکے بھی کرسکتے ہے اور ایپ سے بھی آسانی کے ساتھ کرسکتے ہے۔
نیچے میں اپسے چند اسکالرشپس کی لسٹ شئر کرتا ہو اور اس کو وقتاً اپڈیٹ کرتا رہونگا۔ ان اسکالرشپس کی جو کہ بہت زیادہ عام ہے اور اس کے اوپر ہزاروں پاکستانی باہر ملک جا چکے ہے۔ اس میں کچھ ابھی اوپن ہے اور کچھ اسکالرشپ انے والے مہینوں میں اوپن ہونگے۔ کون سے اسکالرشپ اب اوپن ہے اور کونسے نہیں اسکی تفصیلات تو ایڈمن صاحب اور ہم اس گروپ میں شئیر کرینگے لیکن ہماری زاتی مصروفیات کی وجہ سے ہم اس بات کا وعدہ نہیں کرسکتے اس لئے اپ ایپ کے ذریعے یا گوگل پر ریسرچ کرکے خود دیکھ سکتے ہے۔۔
تاہم اس وقت جو اسکالرشپ اوپن ہے یا انے والے مہینے میں اوپن ہونگی ان کی تفصیلات ہم نیچے شئیر کررہے باقی اس کے حوالے سے مزید معلومات اپ گوگل یا ایپ سے لے سکتے ہے۔ پہلے اسکالرشپ کو سمجھیں اگر سمجھ نہیں ایا تو اپنا سوال اس HEC Scholarships گروپ اور یس اس لنک https://bit.ly/3WIp2El پر موجود گروپ پر تفصیلی پوسٹ کریں ہم جواب دینے کی کوشش کریںنگے۔
کونسا اسکالرشپ اپ کے لیئے بیسٹ ہے۔ کونسا اسان ہے یہ اپکی سوچ قابلیت اور انٹرسٹ پر منحصر ہے۔ جو بھی اچھا پے آپکے لئیے اس کو ٹارگٹ کرو کہ کب اوپن ہوگا کب ختم!!
List of Top Best Fully-Funded Scholarship With IELTs & Without IELTS
جو اسکالرشپ اوپن ہے ان کی لسٹ:
(The rest of info will be updated soon)
نوٹ: اگر اپکو ہمارا تحریر پسند اگیا ہے اور ہمیں شکریہ کہنا ہے تو شکریہ کے بجائے اپ اس پوسٹ کو Copy Paste یا شئیر کریں یا اپنے دوستوں کو مینشن کریں اور انکو احساس دلائیے کہ اپ اپنے ساتھ انکی اچھے مستقبل کا خواہشمند ہے۔
نوٹ: اگر آپ یہ پوسٹ کسی کی مینشن کرنے کی وجہ سے پڑھ رہے ہے تو مسکرائے اور جس نے مینشن کیا ہے اس کی قدر کریں ایسے لوگ اجکل بہت کم ملتے ہے لوگوں کو قدر کریں انکی
۔ دعاؤں میں یاد رکھیں۔
تحریر: زیان خان!!